حکومت سرمایہ کاری کے فروغ، کاروبار میں آسانی ، روزگار کے مواقع اور مینوفیکچرنگ شعبہ کی تیز تر ترقی کے ذریعے نجی شعبوں کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ’’ایمریلی سٹیلز‘‘ کے چیئرمین عباس اکبر علی سے ملاقات میں گفتگو

پیر 21 جنوری 2019 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ، کاروبار میں آسانی ، روزگار کے مواقع اور مینوفیکچرنگ شعبہ کی تیز تر ترقی کے ذریعے نجی شعبوں کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے ۔انہوں نے یہ بات پاکستانی کمپنی ’’ایمریلی سٹیلز‘‘ کے چیئرمین عباس اکبر علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر نے اس بات پر زور دیا کہ معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے جو کاروبار میں سہولت دینے کے لئے ہر اقدام اٹھانے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیار مصنوعات میں سرمایہ کاری ہماری معیشت کی بحالی کی لائف لائن ہے جس میں ملک کو مسابقانہ سبقت حاصل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام چیلنجوں کے باوجود موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے ساز گار فضاء پیدا کرنے کے لئے سخت محنت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو جدید دور کی ٹیکنالوجی بروئے کار لانی چاہئے تاکہ اس کی گنجائش اور معیار مزید بلند ہو اور اس کے نتیجہ میں ملک کی برآمدات میں اضافہ ہو۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں