مراد سعید نے بطور رکن اسمبلی ساہیوال واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی

واقعے کا ذمے دارصرف سی ٹی ڈی نہیں،میں اورایوان میں بیٹھاہرشخص ذمے دارہے،مراد سعید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 جنوری 2019 19:40

مراد سعید نے بطور رکن اسمبلی ساہیوال واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2019ء) :مراد سعید نے بطور رکن اسمبلی ساہیوال واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ میں اور یہاں موجود ہر شخص اس واقعے کا ذمہ دار ہے،نظام سے جڑا ہر شخص جوابدہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال واقعہ کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔جیسےجیسے کیس کی تفتیش آگے بڑھ رہی ہے ویسے ویسے کیس کے حوالے سے ہوش ربا انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

ساہیوال واقعہ آج قومی اسمبلی میں بھی گونجتا رہا۔۔آج قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہبازشریف نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔اس کے بعد خواجہ آصف کی جانب سے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا یا گیا ، اپنے دور حکومت میں ہونے والے سانحہ ماڈل ٹاون کو بھلا کر خواجہ آصف نے کھل کر حکومت پر تنقید کی۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نے حالیہ واقعے کو ن لیگ سے ورثے میں ملنے والی پنجاب پولیس کی کارستانی قرار دے دیا۔ انکا کہنا تھا کہ وراثت میں ملی پنجاب پولیس کو درست کرنا ہوگا۔ماڈل ٹاؤ ن واقعہ بھول گئے ؟دو بچوں کا سر عام قتل بھول گئے ؟۔انکا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کومقابلےکی جرات ہوئی کیونکہ آپ نےپنجاب میں مقابلوں کی اجازت دی۔ہم وہی بھگت رہےہیں جو آپ نےپنجاب پولیس کےساتھ تباہی مچائی۔تاہم وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی۔انکا کہنا تھا کہ جسطرح بچیوں کےسامنےانکےوالدین کوگولیاں ماری گئیں اس کاکوئی ازالہ نہیں۔واقعے کا ذمے دارصرف سی ٹی ڈی نہیں،میں اورایوان میں بیٹھاہرشخص ذمے دارہے۔نظام سے جڑا ہر شخص اس واقعہ کا ذمے دار ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں