سینیٹر سحر کامران اور پی پی پی راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں کا ساہیوال سانحہ پر افسوس کا اظہار

پیر 21 جنوری 2019 21:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی ریسرچ اینڈ میڈیا کمیونیکیشن سیل کی کوآرڈینیٹر سینیٹر سحر کامران اور پی پی پی راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں نے ساہیوال سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کر ذمہ داران کو کیفر کر دار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کا کام شہریوں کو تحفظ دینا ہوتا ہے، ۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے دلخراش واقعہ نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جانا چاہئے تاکہ واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے ۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں