ساہیوال واقعہ افسوسناک جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سینیٹر ثمینہ سعید

ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،جے آئی ٹی کام کررہی ہے، عوام صبر سے کام لیں،صحافیوں سے گفتگو

پیر 21 جنوری 2019 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر ثمینہ سعید نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ افسوسناک جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،جے آئی ٹی کام کررہی ہے، عوام صبر سے کام لیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء سینیٹر ثمینہ سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعہ میں ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچنے کا عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال واقعہ پر جے آئی ٹی کام کر رہی ہے، آئندہ دو دنوں میں وہ اپنی رپورٹ جمع کرا دے گی ، عوام صبر سے کام لیں، حکومت ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیگی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کہ معصوم بچوں کے سامنے جس بے دردی سے ان کے والدین کو نشانہ بنایا گیا یہ چیز ساری عمر ان کے ذہنوں سے نہیں نکلے گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں