ساہیوال واقعہ دلخراش اور افسوسناک ہے، واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، زرتاج گل

پیر 21 جنوری 2019 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ دلخراش اور افسوسناک ہے، واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، پنجاب پولیس میں اصلاحات لائینگے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ ساہیوال واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ بہت افسوسناک اور دلخراش واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے جے آئی ٹی کام کر رہی ہے، اس کی رپورٹ آنے دیں، واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لواحقین کو ہر طرح سے انصاف فراہم کریگی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت قوم کو جواب دہ ہے، پنجاب پولیس میں اصلاحات لائینگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں