میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 87 کروڑ 91 لاکھ روپے جاری

منگل 22 جنوری 2019 12:48

میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 87 کروڑ 91 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں میری ٹائم افیئرز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طورپر 87 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کردیے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال 8 ارب 12کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کیے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سی پیک کے تحت ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے 8کروڑ ، پورٹ الائٹ سٹرکچر ڈیویلپمنٹ کے لئے 47کروڑ 79لاکھ ، سی پیک سپورٹ یونٹ کے لئے 70لاکھ ، سی پیک کے تحت بریک واٹر کی تعمیر کے لئے 7کروڑ 76لاکھ ، پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف گوادر کے لئے 4کروڑ 50لاکھ ، جی پی اے ہائوسنگ کمپلیکس کی اپ گریڈشن کے لئے 14کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں