پی آئی اے کا ’’سٹریٹجک بزنس پلان 2019-22ء‘‘ مارچ میں وفاقی حکومت کے سامنے پیش کیا جائے گا

منگل 22 جنوری 2019 15:59

پی آئی اے کا ’’سٹریٹجک بزنس پلان 2019-22ء‘‘ مارچ میں وفاقی حکومت کے سامنے پیش کیا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) پی آئی اے کا ’’سٹریٹجک بزنس پلان 2019-22ء‘‘ مارچ میں وفاقی حکومت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ پلان فروری کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔قومی ائر لائن میں بہتری کے لئے کئی اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایوی ایشن ڈویژن ذرائع کے مطابق نئے سٹریٹجک بزنس پلان میں منافع بخش نئے روٹس سیالکوٹ شارجہ ،لاہور مسقط، اسلام آباد دوحہ اور لاہوربنکاک، کوالالمپورشامل کئے گئے ہیں۔ نئے روٹس پر فروری2019ء میں عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ جدہ اور مدینہ کے روٹس کیلئے استعداد بڑھائی جارہی ہے۔ پی آئی اے میں بیس سال پرانے سافٹ ویئر سسٹم کی جگہ کم لاگت کا سافٹ ویئر لایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں