ریلوے کے آپریشنل سٹاف اور سٹیشن ماسٹرکو ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ

منگل 22 جنوری 2019 15:59

ریلوے کے آپریشنل سٹاف اور سٹیشن ماسٹرکو ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وزارت ریلوے نے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریلوے کے آپریشنل سٹاف، سٹیشن ماسٹر، اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر اور گارڈ کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے ٹریننگ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت ریلوے کے ذرائع کے مطابق ابتدائی طبی امداد اور ایمرجنسی میڈیکل سہولیات کے لئے فرسٹ ایڈ بکس تمام ٹرینوں اور ریلوے سٹیشنز پر مہیا کر دیئے گئے ہیں تاکہ کسی ایمرجنسی صورتحال میں زخمی اور بیمار مسافروں کو فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

اس کیلئے سٹیشن ماسٹر ، اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر اور گارڈ کو بھی طبی امداد کی فراہمی کی مکمل تربیت دی گئی ہے۔کسی مسافر کی زیادہ طبیعت خراب ہونے کی صورت میں قریبی ریلوے ہسپتال سے ڈاکٹر کو بھی بلایاجاسکے گا جو مریض کو موقع پر چیک اپ کے بعد سفر جاری رکھنے یا کسی قریبی ہسپتال میں ریفر کرنے کا مشورہ دے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں