نوجوانوں کی مالی معاونت اور انہیں کاروبار کے قابل بنانے کیلئے یوتھ انڈوومنٹ فنڈ شروع کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار

منگل 22 جنوری 2019 15:59

نوجوانوں کی مالی معاونت اور انہیں کاروبار کے قابل بنانے کیلئے یوتھ انڈوومنٹ فنڈ شروع کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام نے نوجوانوں کی مالی معاونت اور انہیں کاروبار کے قابل بنانے کے لئے یوتھ انڈوومنٹ فنڈ شروع کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کی ہے۔ حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ یوتھ انڈوومنٹ فنڈ نوجوانوں کے مسائل حل کرنے اور ان کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں معاونت کے لئے فنڈز فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے سکل ڈویلپمنٹ کے جامع پروگرام پر عمل کیا جائے گا جس سے ان کے طویل المدتی بنیادوں پر مالی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں زیادہ آبادی نوجوانوں کی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مختلف سکیموں کے ذریعے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دے گی کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے جامع اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں