بلوچستان گزشتہ 10 برسوں میں بدترین طرز حکمرانی کی مثال ہے،

صوبائی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پنشن واجبات 29 کروڑ سے بڑھ کر ساڑھے 28 ارب روپے ہوگئے ہیں، 2 لاکھ 6 ہزار نائب قاصد بھرتی کئے، سندھ اور پنجاب کی کارکردگی اس سے بھی بدتر رہی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

بدھ 23 جنوری 2019 12:58

بلوچستان گزشتہ 10 برسوں میں بدترین طرز حکمرانی کی مثال ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان گزشتہ 10برسوں میں بدترین طرز حکمرانی کی مثال ہے، صوبائی حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سی پنشن واجبات 29کروڑ سے بڑھ کر ساڑھے 28 ارب روپے ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کواپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت نے 2لاکھ 6 ہزار نائب قاصد بھرتی کئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10سال میں سندھ اور پنجاب کی کارکردگی اس سے بھی بدتر رہی جہاں شہباز شریف اور مراد علی شاہ نے فنڈز کے ساتھ کھلواڑ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں