وزیراعظم اور پی این پی مینگل نے مسائل کے حل کے لیے 6 رکنی کمیٹی بنا دی

صوبائی مسائل کے حل کے لیے حکومت اور بی این پی مینگل کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور جاری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 جنوری 2019 12:55

وزیراعظم اور پی این پی مینگل نے مسائل کے حل کے لیے 6 رکنی کمیٹی بنا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2019ء) صوبائی مسائل کے حل کے لیے حکومت اور بی این پی مینگل میں مذاکرات کا پہلا دور جاری ہے ۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پی این پی مینگل نے مسائل کے حل کے لیے 6رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔ حکومت اور پی این پی پینگل کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے۔

مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے خسرو بختیار،فہمیدہ مرزا اور شہریار آفریدی شریف ہوئے۔ جب کہ بی این پی مینگل کے وفد میں آغا حسن بلوچ، جہانزیب جمالدینی،ثناء اللہ بلوچ شامل ہیں۔اجلاس میں پی این پی مینگل کا وفد صوبے کے مسائل حکومت کے سامنے رکھے گا۔گوادر کے مسائل،لا پتا افراد کا معاملہ جب کہ دیگت تحفظات سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے بی این پی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰبلوچستان اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے حکومت بنانے کیلئے ہم سے رابطہ قائم کیا تھا ، ہم نے حمایت کیلئے پی ٹی آئی کے سامنے مطالبات رکھے۔ہم ناراض لوگوں کو واپس لانا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سرداراخترمینگل نے کہا کہ ماضی میں لاپتاافراد کے حوالے سے کچھ نہیں ہوا، ہم بلوچستان کے مسائل کاحل چاہتے ہیں۔

اخترمینگل کا کہنا تھا کہ کچھ لاپتا افراد بازیاب ہوئے،کچھ مزیداٹھالئے گئے، وسائل کااختیارصوبوں کو دیاجائے۔اخترمینگل کا کہنا تھا کہ صوبوں کواعتمادمیں لئے بغیردوسرے ممالک سے معاہدے ہورہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کے اتحادی نہیں حمایتی ہیں، پاکستان میں وزرائے اعظم کے اختیارات محدودرہے۔ بی این پی رہنما کاکہنا تھا کہ پانی نہیں ہوگا توزراعت کہاں سے ہوگی کیا وجوہات ہیں ہمارے مطالبات پرعملدرآمد نہیں ہورہا ہم اپنے لوگوں کو بھی جوابدہ ہیں۔

اخترمینگل کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبے نہیں رکھے گئے، ہم ترقی کے بالکل بھی مخالف نہیں۔اخترمینگل کا کہنا تھا کہ ترقی کا فائدہ مقامی افراد کو ہوناچاہئے، کوئٹہ میں افغان مہاجر منتخب ہوکر آیا، سی پیک میں بلوچستان کو کچھ نہیں دیاگیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں