منی بجٹ کی حمایت نہیں کریں گے، سیّد خورشید شاہ

بدھ 23 جنوری 2019 16:57

منی بجٹ کی حمایت نہیں کریں گے، سیّد خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سیّد خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے منی بجٹ لانا عوام پر مہنگائی کا بوجھ لادنے کے مترادف ہے،ہم کسی طور بھی منی بجٹ کی حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن خصوصاً پیپلز پارٹی ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی کسی صورت مخالف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی طور بھی حکومت کے اس بجٹ کی حمایت نہیں کریں گے، عوام پر بوجھ لادنے نہیں دیا جائے گا، حکومت انتخابات میں عوام سے کئے ہوئے اپنے وعدے یاد کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں ، پیپلز پارٹی عوام کو مزید پیسنے کی اجازت نہیں دے گی، ہم بھرپور مخالفت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں