اسد عمر کا خطاب ، اپوزیشن کا شدید شورشرابہ اور احتجاج ، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

وزیر اعظم عمران خان نے کانوں پر ہیڈ فون لگا لئے ،تسبیح پڑھتے اور مسکراتے رہے اپوزیشن ارکان کی جانب سے’’ گو نیازی گو ’’مک گیا تیرا شو نیازی، گو نیازی گو نیازی گو کے نعرے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپوزیشن کو روکتے رہے ……سپیکر صاحب فکر نہ کریں آپ بولنے دیں ، اسد عمر

بدھ 23 جنوری 2019 19:43

اسد عمر کا خطاب ، اپوزیشن کا شدید شورشرابہ اور احتجاج ، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) اپوزیشن نے ارکان نے وزیر خزانہ اسد عمر کے خطاب کے دور ان شدید شور شرابا اور احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان وزیر خزانہ اسد عمر نے ضمنی بجٹ پیش کیا اس کی تقریر کے دور ان اپوزیشن ارکان شدید نعرے بازی اور شورشرابا کرتے رہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سید نوید قمر اسپیکر کو پیغام دینے کیلئے سیکرٹری اسمبلی کے روسٹرم پر پہنچے۔

(جاری ہے)

جس پر اسد عمر نے کہاکہ اسپیکر صاحب فکر نہ کریں آپ ان کو بولنے دیں ۔ تقریر کے دور ان اپوزیشن کے ارکان نے جھوٹا جھوٹا کے نعرے لگائے اور کئی ارکا ن نے ایجنڈا کی کاپیاں پھاڑ دیں ۔اپوزیشن کے شدید شورشرابے کے باعث وزیر اعظم عمران خان نے کانوں پر ہیڈ فون لگا لئے اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان تسبیح پڑھتے رہے اور مسکراتے رہے ۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی تقریر کے دور ان اپوزیشن ارکان کی جانب سے’’ گو نیازی گو ’’مک گیا تیرا شو نیازی، گو نیازی گو نیازی گو کے نعرے لگائے گئے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں