الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے ایک ایک رکن کی رکنیت بحال کردی

بدھ 23 جنوری 2019 19:43

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے ایک ایک رکن کی رکنیت بحال کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے ایک ایک رکن کی رکنیت بحال کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے چوہدری فرخ الطاف اور بلوچستان اسمبلی کے محمد اکبر کی رکنیت بحال کر دی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 5ارکان کی رکنیت بھی بحال کردی گئی ہے ۔ عمر تنویر، مظفر علی شیخ ، مناظر حسین رانجھا ، عادل پرویزاور میاں جلیل کی رکنیت بحال کی گئی ۔یاد رہے کہ ان ارکان کی رکنیت گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں