وفاقی وزیر دفاعی پیدا وار زبیدہ جلال سے چین کے سفیر یائو جنگ کی ملاقات

بدھ 23 جنوری 2019 20:22

وفاقی وزیر دفاعی پیدا وار زبیدہ جلال سے چین کے سفیر یائو جنگ کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) وفاقی وزیر دفاعی پیدا وار زبیدہ جلال سے چین کے سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے دفاعی تعاون کے شعبے میں پاک چین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ۔چین کے سفیر یائو جنگ نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کو وزارت دفاعی پیداوار کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون خطے میں امن اور استحکام کے لئے لازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک جہاں پورے ملک کے لئے اہم ہے وہی بلوچستان کی ترقی کے لئے بھی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ۔وفاقی وزیر نے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے آنے والی نسلیں بھی استفادہ کرسکیں گی ۔وفاقی وزیر نے سماجی شعبے سمیت بلوچستان میں صحت اور تعلیم کی ترقی کے لئے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں