ماڈل ٹائون کے سانحہ کی رات ہی ہم نے سی پی او لاہور سمیت اعلیٰ عہدیداروں کو عہدوں سے ہٹا دیا تھا،شہباز شریف

بدھ 23 جنوری 2019 20:27

ماڈل ٹائون کے سانحہ کی رات ہی ہم نے سی پی او لاہور سمیت اعلیٰ عہدیداروں کو عہدوں سے ہٹا دیا تھا،شہباز شریف
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون کے سانحہ کی رات ہی ہم نے سی پی او لاہور سمیت اعلیٰ عہدیداروں کو عہدوں سے ہٹا دیا تھا‘ وزیر قانون پنجاب نے استعفیٰ دے دیا تھا‘ سانحہ ساہیوال پر حکومت جے آئی ٹی رپورٹ سامنے نہیں لاسکی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر حکومت جے آئی ٹی رپورٹ سامنے نہیں لائی، سانحہ ماڈل ٹائون جو دلخراش واقعہ تھا اس واقعہ کی رات سی سی پی او لاہور سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو عہدوں سے الگ کردیا گیا اور جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تھا۔

عمران خان نے ماڈل ٹائون سانحے پر مجھے مستعفی ہونے اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں