وزیر اعظم عمران خان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

بدھ 23 جنوری 2019 20:27

وزیر اعظم عمران خان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی ایوان میں آگئے۔

(جاری ہے)

اس دوران اراکین نے ان سے جاکر مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ بعد ازاں اذان کے بعد وہ ایوان سے چلے گئے اور اجلاس شروع ہونے کے بعد ایوان میں واپس آئے تو اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں