شاہ محمود قریشی کا خطاب ، اپوزیشن ارکان کا شور شرابہ ، شدید نعرے بازی

سپیکر کی جانب سے روکنے کے باوجود اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی جاری رکھی تمام ارکان براہ مہربانی ایوان کے ماحول کو خراب کرنے سے گریز کریں، سپیکر قومی اسمبلی

بدھ 23 جنوری 2019 20:44

شاہ محمود قریشی کا خطاب ، اپوزیشن ارکان کا شور شرابہ ، شدید نعرے بازی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب کے دور ان اپوزیشن کی جانب سے شدید شور شرابہ اور نعرے بازی کی گئی ۔ بدھ کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے کی گئی تقریر کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے خطاب کیا اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے شورشرابا شروع کیا اور تقریر کے دور ان وقفے وقفے سے نعرے بازی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کے رکن اسمبلی سابق وزیر خواجہ آصف بھی اپنی نشست پر بیٹھتے ہوئے ہی وزیر خارجہ کو ٹوکنے لگ گئے جس پر سپیکر نے ہدایت کی کہ آپ ایسا نہ کریں ۔ انہوںنے کہاکہ ہاؤس میں ماحول کو بہتر کرنے کیلئے تمام ارکان سے مشاورت کرچکا ہوں اور تمام ارکان براہ مہربانی ایوان کے ماحول کو خراب کرنے سے گریز کریںتاہم اپوزیشن ارکان مسلسل شور شرابا کر تے رہے اور حکومت مخالف شدید نعرے بازی جاری رکھی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں