سلیکٹڈ وزیراعظم کے سیکیورٹی سٹاف نے میرے ساتھ بدتمیزی کی، سینیٹر بہر مند تنگی کا شدید احتجاج

واقعہ کی معذرت چاہتا ہوں، معاملے کی انکوائری کروائی جائے گی، سینیٹر اعظم سواتی

بدھ 23 جنوری 2019 20:44

سلیکٹڈ وزیراعظم کے سیکیورٹی سٹاف نے میرے ساتھ بدتمیزی کی، سینیٹر بہر مند تنگی کا شدید احتجاج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) سینٹ اجلاس کے دور ان سینیٹر بہر مند تنگی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے سیکیورٹی سٹاف نے میرے ساتھ بدتمیزی کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو اجلاس کے دور ان سینیٹر بہر مندتنگی نے کہاکہ ایوان بالا کے ایک رکن کے ساتھ یہ رویہ قابل افسوس ہے۔ اس وقع پر سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ میں معزز رکن سے اس واقعے کی معذرت چاہتا ہوں، معاملے کی انکوائری کروائی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں