آرمی چیف سے سعودی رائل آرمی کے وفد نے ملاقات دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

بدھ 23 جنوری 2019 21:05

آرمی چیف سے سعودی رائل آرمی کے وفد نے ملاقات دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے سعودی رائل آرمی کے وفد نے ملاقات کی ، جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ْ دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی رائل آرمی کے وفد نے ملاقات کی۔

سعودی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاد بن حمد الروالی نے کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سعودی جنرل نے رائل سعودی آرمی کو تربیت دینے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو تسلیم کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کے پاک فوج کے متعلق خیالات پر شکریہ ادا کیا۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پرپھول چڑھائے۔ سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں