چیئرمین سینٹ نے این ایف سی ایوارڈ میں تاخیر سے متعلق تحریک التواء بحث کے لئے منظور کر لی

بدھ 23 جنوری 2019 21:29

چیئرمین سینٹ نے این ایف سی ایوارڈ میں تاخیر سے متعلق تحریک التواء بحث کے لئے منظور کر لی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے این ایف سی ایوارڈ کے اعلان میں تاخیر سے متعلق تحریک التواء بحث کے لئے منظور کر لی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر سسی پلیجو نے اپنی تحریک التواء کے حق میں دلائل دیئے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سندھ نے ممبر نامزد کر دیا ہے، اب اجلاس ہونے والا ہے، اس لئے تحریک التواء کی ضرورت نہیں۔ سسئی پلیجو کے اصرار پر چیئرمین نے ایوان کی رائے حاصل کی تو ارکان کی اکثریت نے تحریک کی منظوری کے حق میں رائے دی جس پر تحریک بحث کے لئے منظور کر لی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں