5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 23 جنوری 2019 23:24

5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی جانب سے 5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنانس بل میں عام آدمی کیلئے ریلیف نہیں تھا، کسانوں کیلئے قرض دینے کا اعلان اچھی بات ہے جبکہ 5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، دیکھنا یہ ہو گا کہ فنانس بل سے بجلی، گیس کی قیمتوں میں کتنی کمی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سود سے پاک نظام لانا ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں