وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار

آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش نہیں، عمران خان، پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس کی اندرونی کہانی

بدھ 23 جنوری 2019 23:25

وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2019ء) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیول پر وزراء کے تیاری کے بغیر اورمتضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش نہیں اگر اپوزیشن مطالبہ کرے گی تو جوڈیشنل کمیشن بھی بنا دیں گے پانچ ماہ مشکل گزارے اب عوام کو بہتری کی خبریں بھی ملنی چاہئیں میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز منی بجٹ سے قبل ہونے والے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے ساہیول فائرنگ واقعہ پر متضاداور بغیر تیاری کے بیان بازی کرنے پر وزراء کو جھاڑ پلا دی وزیراعظم نے سخت براہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بغیر تیاری کے میڈیا کے سامنے نہ آئیں ۔

(جاری ہے)

سانحہ ساہیول انسانی زندگیوں کا مسئلہ ہے جے آئی ٹی تحقیقات کے بعد اگر اپوزیشن مطالبہ کرے تو جوڈیشنل کمیشن بھی تشکیل دیا جا سکتا ہے اس معاملے میںمعافی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ماضی کے حکمرانوں نے غلطیاں کیں ہم پولیس نظام میںاصلاحات لائیں گے ہم نے پانچ ماہ مشکل وقت گزارا اب بہتری کی خبریں بھی عوام تک پہنچائی جائیں ہم گزشتہ حکومتوں سے بہتر ثابت ہوئے ہیں فرق صاف نظر آنا چاہئے ۔ وزرا ور پارٹی رہنما حکومتی اتحادی ارکان نے بھی سانحہ ساہیول پر سخت اقدامات کا مشورہ دیا جبکہ ارکان اسمبلی حلقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی شکایت کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں