اسلام آباد ، گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرا دیا گیا

بدھ 23 جنوری 2019 23:42

اسلام آباد ، گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرا دیا گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) چیف کمشنر اسلام آباد نے شہری سہولیات کی بروقت شفاف فراہمی کیلئے ایک اور قدم اٹھا لیا، گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرا دیا۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم خان نے آن لائن سسٹم متعارف کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رجسٹریشن فارم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کی ویب پر آپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کی ویب سائٹ پر آن لائن فارم کے ذریعے گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں۔ بلال اعظم خان کا مزید کہنا تھا کہ ایکسائز آفس میں دستیاب تمام سہولیات کو آن لائن کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے جس کیلئے ویب سائٹ کی آپ گریڈیشن کا کام جاری ہے جسے جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ ایکسائز آفس آنے سے پہلے ویب سائٹ ضرور وزٹ کریں، اس کے ساتھ ساتھ ایکسائز آفس کے باہر تنبیہی بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں جن پر فراہم کی جانے والی سہولیات کی فیسوں کا بھی اندراج کیا گیا ہے۔ شہریوں کو معلومات اور فیسوں کی فراہمی کیلئے انفارمیشن ڈیسک بھی بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں