معذور لڑکا اپنی خواہش لے کر شہباز شریف کے پاس پہنچ گیا

معذور لڑکے کی شہباز شریف سے الیکٹرانک وہیل چئیر لے کر دینے کی درخواست، اپوزیشن لیڈر پارلیمنٹ ہاؤس میں آئے معذور لڑکے کے ساتھ ہاتھ ملا کر چلتے بنے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 جنوری 2019 12:14

معذور لڑکا اپنی خواہش لے کر شہباز شریف کے پاس پہنچ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2019ء) معذور لڑکے نے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ کر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے الیکٹرانک وپیل چئیر لے کر دینے کی خواہش کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ معذور لڑکا زیداقبال 400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچا۔اپوزشین لیڈر شہباز شریف اپنے چیمبر سے اسمبلی ہال میں جانے کے لئے روانہ ہوئے تو زید اقبال نے انہیں تصویر بنوانے اور ہاتھ ملانے کا کہا۔

شہباز شریف رکے اور معذور لڑکے کے ساتھ تصویر بنوائی۔سائل نے شہباز شریف سے ایک الیکٹرانک وہیل چئیر دلوانے کی درخواست کی تاہم شہباز شریف معذور لڑکے سے ہاتھ ملاتے ہوئے چلتے بنے۔زید اقبال کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ وہئل چئیر سے چھٹکارا چاہتا ہے کوئی بھی اسے الیکٹرانک وہیل چئیر عطیہ کر دے۔

(جاری ہے)

معذور لڑکے نے وزیراعظم عمران خان اور چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی الیکٹرانک وہیل چئیر لے کر دینے کی درخواست کی۔

زید اقبال اس خواہش کے ساتھ چند روز کے لیے شہر قائد میں ہی مقیم ہے کہ شاید اس کی یہ چھوٹی سی خواہش کسی صاحب استطاعت تک پہنچ جائے۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔جب کہ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے گذشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سانحہ ساہیوال پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم تین ماہ بعد ایوان میں تشریف لائے ہیں ، وزیراعلی پنجاب وٹس ایپ پر ہر چیز کی اجازت وزیراعظم سے لیتے ہیں،ہم نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جے آئی ٹی نہیں بنائی ، ہائیکورٹ کے جج پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کا اسی رات اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں