ایفی ڈرین کوٹہ کیس ، عدالت کا مزید کارروائی نئے جج کی تعیناتی کے بعد کر نے کا فیصلہ

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی پیش ،سماعت ڈیوٹی جج طاہر محمود نے کی

جمعرات 24 جنوری 2019 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) انسداد منشیات کی عدالت میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کے سماعت کے دور ان سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی پیش ہوئے ، عدالت نے مزید کارروائی نئے جج کی تعیناتی کے بعد کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جمعرات کو کیس کی سماعت ڈیوٹی جج طاہر محمود نے کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دور ان سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی عدالت میں پیش ہوئے ۔

کیس پر مزید کارروائی نئے جج کی تعیناتی کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ یاد رہے کہ سپیشل جج ارم نیازی کے تبادلے کے بعد کامران بشارت مفتی کیس سن رہے تھے۔کامران بشارت مفتی کو سپیشل جج سنٹرل کا چارج دیا جا چکا ہے ۔ ڈیوٹی جج نے کہاکہ نئے جج آجائیں پھر کارروائی بڑھائی جائے گی۔ بعد ازاں سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں