ماتحت عالیہ میں ججز کا مقدمات کی سماعت سے انکار پر ایک اوردرخواست گزار اسلام آبادہائی کورٹ پہنچ گیا

ججز،وکلا،سائلین کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے، بارحالات کو معمول پرلانے میں اپناکردار اداکرے، چیف جسٹس اطہر من اللہ

جمعرات 24 جنوری 2019 13:50

ماتحت عالیہ میں ججز کا مقدمات کی سماعت سے انکار پر ایک اوردرخواست گزار اسلام آبادہائی کورٹ پہنچ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) ماتحت عالیہ میں ججز کا مقدمات کی سماعت سے انکار پر ایک اوردرخواست گزار اسلام آبادہائی کورٹ پہنچ گیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ججز،وکلا،سائلین کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے، بارحالات کو معمول پرلانے میں اپناکردار اداکرے۔ جمعرات کو ماتحت عالیہ میں ججز کا مقدمات کی سماعت سے انکار،ایک اوردرخواست گزار اسلام آبادہائی کورٹ پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

خاورامیربخاری ایڈووکیٹ نے ماتحت عدلیہ میں مقدمے کی جلدسماعت کی درخواست دائرکی۔درخواست گزار نے کہاکہ ہڑتال کی وجہ سے ججزمقدمات کی سماعت نہیں کررہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ درخواست کچہری مسائل کیزیرالتواکیس کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت ہے انہوںنے کہاکہ ججز،وکلا،سائلین کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ بارحالات کو معمول پرلانے میں اپناکردار اداکرے۔چیف جسٹس نے کہا کہ بارکوطاقت وردیکھناچاہتے ہیں دوسرے لوگوں کونہیں۔ وکیل نے کہاکہ میرا کیس اہم نوعیت کا ہے جلدسماعت کے لئے حکم جاری کریں۔کچہری کے مسائل کے حوالے سے درخواستوں پرسماعت چار فروری کوہوگی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں