ْانفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 71 کروڑ 45 لاکھ روپے جاری

جمعرات 24 جنوری 2019 14:21

ْانفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام  ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 71 کروڑ 45 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک71کروڑ 45لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک ارب 44کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے آئی ٹی ایکسپورٹ انڈسٹری سپورٹ پروگرام کے لئے 2کروڑ، گلگت بلتستان میں ایس سی او ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لئے ایک کروڑ، گلگت بلتستان میں 3G اور 4G سروسز کی فراہمی کے لئے 12کروڑ 40لاکھ ،آزاد کشمیر میں جی ایس ایم نیٹ ورک کے لئے 8کروڑ 81لاکھ ، ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے لئے 7کروڑ 26لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں