اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ،

عدالت نے وزارت دفاع کو رپورٹ جمع کرانے کی آخری مہلت دیدی اگر اسد درانی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہے تو پھر عدالت کو صرف آگاہ کر دیں، جسٹس اختر محسن کیانی کے ریمارکس

جمعرات 24 جنوری 2019 15:12

اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کے دور ان وزارت دفاع کو رپورٹ جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دور ان اسد درانی کے وکیل عمر فرخ آدم جبکہ وزارت دفاع کی جانب سے بریگیڈئیر فلک ناز عدالت میں پیش ہوئے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ایک ماہ میں سربمہر انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر اسد درانی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے رہے تو پھر عدالت کو صرف آگاہ کر دیں۔ بعد ازاں عدالت نے وزارت دفاع کو رپورٹ جمع کرانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں