الیکشن کمیشن نے پیسکو کا کروڑوں روپے کا نادہندہ محمد کاشف کیخلاف درخواست خارج کردی ،متعلقہ فورم سے رجوع کر نے کی ہدایت

جمعرات 24 جنوری 2019 15:15

الیکشن کمیشن نے پیسکو کا کروڑوں روپے کا نادہندہ محمد کاشف کیخلاف درخواست خارج کردی ،متعلقہ فورم سے رجوع کر نے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن نے پیسکو کا کروڑوں روپے کا نادہندہ محمد کاشف کیخلاف درخواست خارج کرتے ہوئے متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن میں پیسکو کا کروڑوں روپے کا نادہندہ محمد کاشف کیخلاف درخواست پر سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔ الیکشن کمیشن میں درخواست گزار محمد سلیم اور محمد کاشف پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے کہا کہ محمد کاشف پیسکو کا 2 کروڑ 8 لاکھ 17 ہزار 263 روپے کا نادہندہ ہے الیکشن کمیشن نے کیس سے متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں