ہمارے سفارتکاروں کو ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے، شاہ محمود قریشی

جمعرات 24 جنوری 2019 15:15

ہمارے سفارتکاروں کو ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہمارے سفارتکاروں کو ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے ، ہمیں معاشی سفارتکای اور سفارتکای کی نئی جہتوں پر بھی بھرپور توجہ دینا ہو گی،امید ہے ہمارے ڈپلومیٹس پوری تندہی سے ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فارن سروسز اکیڈمی میں اڑتیسویں سپیشلائزڈ ڈپلومیٹک ٹریننگ کورس میں شامل افسران کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی ۔

تقریب میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ ،سابقہ ڈی جی اکیڈمی، ریٹائرڈ سینئر سفارتکار، اسلام آباد کے موقر تعلیمی اداروں کے نمائندگان اور تربیت مکمل کرنے والے افسران کی فیملیز بھی شریک تھیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والے نئے افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انہیں فارن سروس آف پاکستان کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی ن کہاکہ تیزی سے رونما ہونے والی عالمی تبدیلیوں میں پاکستان کے لیئے جہاں بہت سے مواقع موجود ہیں وہاں ہمیں بہت سے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے سفارتکاروں کو ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے سفارتکاروں کو خطے میں اور عالمی سطح پر موجود تجارتی اقتصادی مواقعوں کو بہترین سفارت کاری سے بروئے کار لانا ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہ اکہ مجھے اپنی سفارتکاروں کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں سے دنیا بھر میں پاکستان کی بہترین نمائندگی کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ مجھے امید واثق ہے کہ ہمارے ڈپلومیٹس پوری تندہی سے ملک و قوم کی خدمت کریں گے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم فارن سروس اکیڈمی کو تکنیکی سہولیات اور تربیت کے لحاظ مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان نے بہترین سفارت کار پیدا کیے لیکن آج ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے ہمیں عہدہ براہ ہونا ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں معاشی سفارتکای اور سفارتکای کی نئی جہتوں پر بھی بھرپور توجہ دینا ہو گی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اکیڈمی کی وزیٹرز بک میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں