خرم رسول کے خلاف سکریپ ریفرنس، عدالت کا سات سالوں میں صرف آٹھ گواہ پیش کر نے پر برہمی کا اظہار

احتساب عدالت نے سکریپ ریفرنس آخری مراحل میں داخل ریفرنس میں تفتیشی افسرطلب کرلیا

جمعرات 24 جنوری 2019 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے مشیرمیاں خرم رسول کے خلاف سکریپ ریفرنس میں سات سالوں میں صرف آٹھ گواہ پیش کر نے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکریپ ریفرنس آخری مراحل میں داخل ریفرنس میں تفتیشی افسرطلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ سماعت کے دور ان عدالت نے 7سالوں میں صرف8گواہ پیش کرنے پر عدالت برہمی کا اظہار کیا ۔عدالت نے کہاکہ نیب نی8گواہوں میں سے 3گواہ کم کردئیے ،وکیل صفائی نے 2گواہوں پر جرح مکمل کرلی ۔ بعد ازاں سماعت8فروری تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں