ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ ملاقات کے لیے ابھی تک تاریخ طے نہیں کی گئی۔تاہم واشنگٹن اور اسلام آباد کے مابین دونوں رہنماؤں کی ممکنہ ملاقات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ دفتر خارجہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 جنوری 2019 15:57

ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےپاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ نئی پاکستانی قیادت سے ساتھ جلد ملاقات کے منتظر ہیں جب کہ پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔تاہم اب دفتر خارجہ نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان سے ملنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔ہفتہ وار بریفنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ ملاقات کے لیے ابھی تک تاریخ طے نہیں کی گئی۔تاہم واشنگٹن اور اسلام آباد کے مابین دونوں رہنماؤں کی ممکنہ ملاقات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح کے دورے کے لئے تیاریاں زیر التواء ہیں.ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ میں مستقبل میں امریکی صدر کو پاکستان آتا دیکھ رہا ہوں ۔

واضح رہے دو ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپنے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکہ کے لیے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا۔ جس پر وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت جواب دیا تھا، بعد ازاں امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے ایک خط میں افغانستان میں قیام امن اور افغان طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر مدد بھی طلب کی تھی۔

تاہم بعد میں امریکی صدر نے پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ جس کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں تناو ختم ہوا ہے۔ کچھ روز قبل منظر عام پر آنے والی خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ نئی پاکستانی قیادت سے ساتھ جلد ملاقات کے منتظر ہیں جب کہ پاکستانسے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ جب کہ کچھ روز قبل قبل امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ۔ڈاکٹر اسد مجید نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی اسناد پیش کیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے مبارکباد کا پیغام بھی بھجوایا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں