الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی

پنجاب اسمبلی کے 3، سندھ اسمبلی کے 2، خیبر پختون خواہ اسمبلی کے 2 اور بلوچستان کے 1 ممبر اسمبلی کی رکنیت بحال

جمعرات 24 جنوری 2019 17:20

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی۔الیکشن کمیشن کے مطابق سالانہ گوشوارے جمع کرانے پر ان اراکین کی رکنیت بحال کی گئی، پنجاب اسمبلی کے 3، سندھ اسمبلی کے 2، خیبر پختون خواہ اسمبلی کے 2 اور بلوچستان کے 1 ممبر اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے اراکین کی رکنیت معطلی کے نوٹیفکیشن واپس لے لئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں