مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں جو کچھ کیا، یہ ان کی پرانی روش ہے، وزیر اطلاعات

جمعرات 24 جنوری 2019 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں جو کچھ کیا ، یہ اٴْن کی پرانی روش ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن )لیگ نے ہمیشہ ایوان کا ماحول خراب کیا، ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔واضح رہے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ممبران اسمبلی نے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی۔جھوٹا ، چندہ چور ، گو نیازی گو کے نعرے لگائے اور ڈیسک بجا ئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں