جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے ایگزیکٹو اختیارات منتقل کر رہے ہیں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات میں بات چیت

جمعرات 24 جنوری 2019 17:44

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے ایگزیکٹو اختیارات منتقل کر رہے ہیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے سنجیدہ ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے ایگزیکٹو اختیارات منتقل کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز/پارلیمنٹیرینز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے سنجیدہ ہے۔ اس سلسلہ میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے ایگزیکٹو اختیارات منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا مقصد ایگزیکٹو اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبہ کے معاملہ کو آگے بڑھانا ہے، الگ سیکرٹریٹ بننے اور علیحدہ ترقیاتی بجٹ سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق ایک اچھی پیشرفت کرنا چاہتی ہے مگر لوگ سیاسی مصلحتوں کے پیش نظر اس مسئلہ کو الجھا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں