حلقہ پی کے 100 سے 115 تک کے رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج اور منتقلی کیلئے 29 جنوری تک فارم 21 جمع کرائیں، الیکشن کمیشن

جمعرات 24 جنوری 2019 17:48

حلقہ پی کے 100 سے 115 تک کے رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج اور منتقلی کیلئے 29 جنوری تک فارم 21 جمع کرائیں، الیکشن کمیشن
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 100 سے 115 تک کے رائے دہندگان سے کہا ہے کہ وہ 29 جنوری تک اپنے ووٹ کے اندراج اور منتقلی کیلئے فارم 21 جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان اضلاع میں ووٹ کے اندراج اور منتقلی کیلئے 309 مراکز قائم کئے گئے ہیں، اورکزئی میں 19، باجوڑ میں 99، جنوبی وزیرستان 18، کرم ایجنسی 18، مہمند ایجنسی 16 اور ایف آر بنوں، پشاور، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، لکی مروت میں 61 مراکز بنائے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں