اسد قیصرسے پارلیمینٹری فرینڈشپ گروپس کے کنوینیرز کی ملاقات ،پارلیمینٹری فرینڈشپ گروپس کی اہمیت پر تبادلہ خیال

پارلیمانی ڈپلومیسی کے ذریعہ دنیا کو درپیش چیلینجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات میں بات چیت

جمعرات 24 جنوری 2019 17:48

اسد قیصرسے پارلیمینٹری فرینڈشپ گروپس کے کنوینیرز کی ملاقات ،پارلیمینٹری فرینڈشپ گروپس کی اہمیت پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے پارلیمینٹری فرینڈشپ گروپس کے کنوینیرز نے ملاقات کی جس میں ملاقات میں پارلیمینٹری فرینڈشپ گروپس کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ دور میں پارلیمانی سفارتکاری کو ایک اہم مقام حاصل ہے، جس میں فرینڈشپ گروپس اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی ڈپلومیسی کے ذریعہ دنیا کو درپیش چیلینجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ پارلیمینٹری ڈپلومیسی دنیا میں قیامِ امن اور خوشحالی کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ فرینڈشپ گروپس مختلف ممالک کی پارلیمان کو نزدیک لانے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہونگے۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپس پاکستان کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کے سدِ باب کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اسد قیصر نے کہاکہ پارلیمنیٹری ڈپلومیسی کے ذریعہ سی پیک جیسے اہم منصوبے کو خطے کی ترقی کے لیے اٴْجاگر کرنا چاہیے ، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان بیرونی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات چاہتا ہے، جس کے لیے فرنڈشپ گروپس کو مستحکم کرنا بہت ضروری ہے، اسد قیصر نے کہاکہ علاقائی تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، اور ان کے حل کے لیے پارلیمینٹری فرینڈشپ گروپس اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، اسد قیصر نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ عالمی مسائل کا حل اور آپس کے باہمی اختلاف کو ختم کرنے میں فرینڈشپ گروپس مدد گار ثابت ہونگے۔

اجلاس میں موجود کنوینیر ز نے اسپیکر کے اس اقدام کو سراہا،کنوینیرز نے اجلا س کے دوران اسپیکر کواپنی اپنی تجویز پیش کیں۔ننن

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں