چین سے مالی معاملات کا معاہدہ طے پاگیا، وزیرخزانہ اسد عمر

فناسنگ معاہدے کا جلد اعلان کیا جائے گا، کچھ چھپائیں گے نہیں، چین کے ساتھ فناسنگ کا معاہدہ کیا گیا ہے، چین کے ساتھ دوسرا تجارت کا پہلو ہے، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، ایک ٹیکس 1800سی سی گاڑیوں پرڈیوٹی بڑھائی ہے۔پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 جنوری 2019 18:46

چین سے مالی معاملات کا معاہدہ طے پاگیا، وزیرخزانہ اسد عمر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری2019ء) وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ چین سے مالی معاملات کا معاہدہ طے پا گیا ہے، فناسنگ معاہدے کا جلد اعلان کیا جائے گا، کچھ چھپائیں گے نہیں، چین کے ساتھ فناسنگ کا معاہدہ تھا، دوسرا تجارت کا پہلو ہے،بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، ایک ٹیکس 1800سی سی گاڑیوں پرڈیوٹی بڑھائی ہے۔ انہوں نے آج یہاں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معیشت آئی سی یو میں ملی ہے۔

معیشت مریض کی طرح ملی توپہلا کام سرجری کرنا تھا۔معیشت سنبھالی توخطرے کی گھنٹی بج رہی تھی لیکن معیشت کافی بہتر ہوچکی ہے ۔ لیکن ابھی بہت کام کرنا ہے۔اب معیشت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجنا رک گئی ہے۔ اب ہم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنے نہیں دینا۔

(جاری ہے)

معیشت اس وقت ترقی کرتی ہے جب سرمایہ کاری ہوتی ہے۔ اب ہماری درآمدات کم اور برآمدات بڑھ رہی ہیں۔

7 فیصد سالانہ ترقی کیلئے 30 فیصد سرمایہ کاری چاہیے۔12ارب کے ٹیکس نہیں لگائے صرف ایک ٹیکس بڑھایا ہے۔ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا صرف1800سی سی گاڑیوں پرڈیوٹی بڑھائی ہے۔ ایک اخبار نے فرنٹ پیج پر خبر لگائی کہ 12سوارب کے ٹیکس لگا دیے ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتی ، مجھے پیسے تودے دو۔ انہوں نے کہا کہ ضروری تھا کہ فناسنگ کا انتظام کی جائے۔چین کے ساتھ مالی معاملات پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس کا علان جلد کیا جائے گا۔دوسرا چین کے ساتھ تجارت کا پہلو تھا۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ آئی ایف سی کے ساتھ 25 سال کام کرتا رہا ہوں۔انتہائی غلط تصور ہے کہ آئی ایف سی مفت میں قرضے دیتا ہے۔ یواے ای ، چین اور سعودی عرب سے ہم نے قرض لیا یہ آئی ایف سی کا آدھا بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمت نہیں ہاریں گے، گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، غیرت مند 21 کروڑ عوام کاملک ہے، کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے، آزادانہ فیصلے کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں