تحریک انصاف کا کوئی بھی ایم این اے نہیں چاہتا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ممبر بنیں، ریاض فتیانہ

شیخ رشید (پی اے سی ) میں شرکت کے حوالے سے ضد نہ کریں او نہ ہی وزیر اعظم عمران خان کو مشکل میں ڈالیں، دنیا کی کسی بھی پارلیمنٹ میں کوئی وزیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کا ممبر نہیں ہوتا،رکن قومی اسمبلی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل فروری 23:53

تحریک انصاف کا کوئی بھی ایم این اے نہیں چاہتا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2019ء) رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی بھی ایم این اے نہیں چاہتا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ممبر بنیں ، عقل و دانش اور تعلیم کے اعتبار سے ہم شیخ رشید سے زیادہ ہیں۔ شیخ رشید (پی اے سی ) میں شرکت کے حوالے سے ضد نہ کریں او نہ ہی وزیر اعظم عمران خان کو مشکل میں ڈالیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض فتیانہ نے کہا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی میں تمام معاشی معاملات دیکھے جاتے ہیں یہ احتساب کا ادارہ ہے دنیا کی کسی بھی پارلیمنٹ میں کوئی وزیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کا ممبر نہیں ہوتا کیونکہ اس سے مفادات کا ٹکرائو ہوتا ہے۔ پی اے سی میں تمام وزارتوں کے معاملات دیکھے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ابھی تک ایسا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا جس کے مطابق مجھے (پی اے سی )کی ممبر شپ سے ہٹا کر وزیر ریلوے شیخ رشید کو (پی اے سی ) ممبر بنایا گیا ہو ۔

(پی اے سی ) کی ممبر شپ کا نوٹیفیکیشن اسپیکر قومی اسمبلی جاری کرتا ہے اور ابھی تک اسپیکر کی جانب سے کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیاگیا ۔ جب شیخ رشید (پی اے سی ) کے ممبر بن جائیں گے تو میں شرکت نہیں کروں گا۔ شیخ رشید کو پی اے سی میں شمولیت کے معاملے پر ضد نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی وزیراعظم عمران خان کو مشکل میں ڈالنا چاہیے۔ شیخ رشید کو اتحاد ی کا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

تحریک انصاف کا کوئی بھی ایم این اے نہیں چاہتا کہ شیخ رشید پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی )کے ممبر بنیں اور حکومت اور پارلیمنٹ کیلئے مسائل کھڑے کریں۔ ریاض فتیانہ نے کہا کہ میں تیسری مرتبہ قومی اسمبلی کا ممبر بنا ہوں ، تین مرتبہ میں صوبائی اسمبلی کا حصہ رہا ہوں ۔اس کے علاوہ میں خزانہ ،اطلاعات اورتعلیم کا وزیر رہ چکا ہوں اور تیسری مرتبہ ہی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کا ممبر بنا ہوں ۔

میں آزاد حیثیت سے جیتا ہوں میںکسی سیاسی جماعت کسی ادارے کی پیداوار نہیں ہوں۔ شیخ رشید کبھی نواز شریف کو کبھی عمران خان کی تصاویر لے کر اسمبلی میں آجاتے تھے۔ میں نے یہ کام نہیں کیا ۔ شیخ رشید نے بیان دیا ہے کہ ’’پی ٹی آئی کے ایم این ایز کومشیربننے کے بھی اہل نہیں ہیں‘‘ اس بیان سے شیخ رشید نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی توہین کرنے کی کوشش کی ہے ۔

ہمارے ارکان اسمبلی نے شیخ رشید کے بیان پر اپنا رد عمل دیا ہے ، عقل و دانش او رتعلیم کے اعتبار سے ہم سب شیخ رشید سے زیادہ ہیں۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی میں چیئرمین (پی اے سی ) کی مرضی سے نہیں بلکہ کثرت رائے سے فیصلے ہوتے ہیں۔ چیئرمین پی اے سی کو فری ہینڈ نہیں دیا جارہا ۔ پی اے سی تمام لوگ تجربہ کار ہیں ہم کسی کو پی اے سی کو ہائی جیک نہیں کرنے دیںگے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments