سعودی ولی عہد کا دورہ ، مسلم لیگ ن کی جانب سے خیر مقدم

سعودی ولی عہد اور ان کے وفد کی پاکستان آمد خوش آئند اور باعث مسرت ، معزز مہمانوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں،شہبازشریف مسلم لیگ ن دور میں معاشی پیکج پر سعودی عرب کیساتھ معاملات طے پائے تھے،بیان

جمعہ 15 فروری 2019 23:22

سعودی ولی عہد کا دورہ ، مسلم لیگ ن کی جانب سے خیر مقدم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور معزز سعودی مہمانوں کو پاکستان آمد پر تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں، سعودی ولی عہد اور ان کے وفد کی پاکستان آمد خوش آئند اور باعث مسرت ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ پورا پاکستان اپنے سعودی معزز بھائیوں کی آمد کا پرتپاک خیر مقدم کرتا ہے۔ شاہ سلمان پاکستان کے لئے محبت کی سعودی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ یہ معاشی پیکج بہت فراخدلانہ ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ معاشی طور پر پاکستان کی فلاح وبہبود کے لئے بہت مددگار ہے۔ پاکستان کے عوام یہ فراخدلی کبھی نہیں بھول سکتے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں اس معاشی پیکج پر سعودی عرب کے ساتھ معاملات طے پائے تھے۔ پاکستان کے عوام مشکل حالات میں سعودی کردار کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں