پلوامہ حملے کے بعد پاک فوج کے جوانوں کو کنٹرول لائن پر چوکس کر دیا گیا

پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا اور بھارت کی طرف سے بدلہ لینے کی دھمکیوں کے بعد کنٹرول لائن پر پاک فوج کو چوکس کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 فروری 2019 11:00

پلوامہ حملے کے بعد پاک فوج کے جوانوں کو کنٹرول لائن پر چوکس کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 فروری 2019ء) : پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور ذرائع ابلاغ کی طرف سے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا اور بدلہ لینے کی دھمکیوں کے بعد کنٹرول لائن پر پاک فوج کو چوکس کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو دفتر خارجہ مدعو کرکے انہیں پوری صورتحال پر بریف کیا۔

انہوں نے اپنی بریفنگ میں بھارتی الزامات اور پراپیگنڈز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بتاتا کہ بھارت کا یہ وتیرہ رہا ہے کہ وی کسی بھی واقعہ کے بعد بغیر تحقیقات کے الزم پاکستان پر لگا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دو روز قبل بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 2547 اہلکاروں پر مشتمل قافلہ 78 بسوں میں جموں سے سرینگر جارہا تھا، سری نگر جموں شاہراہ پر پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ایک بس سے ٹکرا دی، قریبی گاڑیاں بھی دھماکہ کی زد میں آگئیں۔

حملے میں 44 اہلکارہلاک، 20 زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے بعد بھارت نے بغیر سوچے سمجھے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرنا شروع کر دیا اور تاثر دینے کی کوشش کی کہ یہ حملہ پاکستان نے کروایا ہے، تاہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے قافلے پر ہونے والے حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بھارت الزام ترجمان دفتر خارجہ نے مسترد کر دیا تھا۔ پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے پلوامہ حملے میں پاکستان پر الزامات پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ۔

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آلووالیا کو جمعہ کے روز دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں پلوامہ حملے میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا احتجاجی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہےبھارت نے واقعے کی تحقیقات بھی نہیں کیں اور الزام پاکستان پر دھر دیا واضح رہے کہبھارتی ہائی کمشنر اجے سباریہ پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں