وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان باضابطہ ملاقات کل ہوگی، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائینگے

سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس میں ہی عمران خان عشائیہ دیں گے، آرمی چیف بھی شرکت کرینگے ، ذرائع صدر عارف علوی (کل)سعودی ولی عہد کے اعزازمیں ظہرانہ دیں گے،ظہرانہ میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا

ہفتہ 16 فروری 2019 14:18

وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان باضابطہ ملاقات کل ہوگی، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان باضابطہ ملاقات کل اتوار کو ہوگی ،ملاقات کے بعد شام کو دونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان شہزادہ محمد کا ایئرپورٹ پراستقبال کرنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس لائیں گے جہاں سعودی ولی عہد کو گارڈ آف آنرپیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی باضابطہ ملاقات (آج) اتوار کو ہوگی اور شام کودونوں ممالک کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس میں ہی عمران خان عشائیہ دیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور سینیٹ کے وفد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہی ہوگی ،صدر عارف علوی 17 فروری کوسعودی ولی عہد کے اعزازمیں ظہرانہ دیں گے۔ ایوان صدر کے ظہرانہ میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا، ظہرانہ میں وزراء اور اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں