سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پرچھٹی کا اعلان کر دیا گیا

18فروری کو وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل کا اعلان، سکول،کالج اور دفاتر بند رہیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 16 فروری 2019 14:38

سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پرچھٹی کا اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری2019ء) سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر وفاقی دارالحکومت میں پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیاگیا۔چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی پیر کو سینیٹ ملازمین کو چھٹی دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 18فروری کو اسلام آباد میں عام تعطیل ہو گی۔18فروری کو سکول کالج اور آفس بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر کل اتوارکو پاکستان پہنچیں گے ،ولی عہد کے ہمراہ شاہی خاندان کے اہم افراد کے ساتھ وزرا اور کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک بڑا وفد بھیپاکستان آئیگا،وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے ، معزز مہمان کو ائیرپورٹ سے وزیراعظم ہاؤس لایاجائیگا ،وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی خود چلائیں گے، معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

تاہم اس موقع پر سینیٹ ملازمین کی موجیں لگ گئی ہیں کیونکہ محمد بن سلمان کی آمد پر ریڈزون کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا جس کے باعث سینیٹ ملازمین چھٹی دے دی گئی ہے۔ایوان بالا کے ملازمین اب منگل کو ڈیوٹی پر آئیں گے۔اس کے علاوہ 18فروری کو اسلام آباد میں عام تعطیل ہو گی۔18فروری کو سکول کالج اور آفس بند رہیں گے۔ واضح رہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر (آج) اتوار کوپاکستان پہنچیں گے ذرائع نے بتایا کہ سعودی طیارے پاکستان میں داخل ہوتے ہی کمرشل پروازیں معطل کردی جائیں گی ۔

ذرائع کے مطابق نور خان بیس اور ملحقہ بے نظیرائیرپورٹ سے تمام نجی طیاروں کو پارکنگ سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے ، معزز مہمان کو ائیرپورٹ سے وزیراعظم ہاؤس لے جانے کیلئے پلان تشکیل دیدیا گیا جس میں ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی چلائیں گے، معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی دی جائیگی ،ولی عہد کو براستہ سڑک وزیراعظم ہاؤس تک انتہائی سخت سیکیورٹی میں لے جایا جائیگا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات صدر مملکت عارف علوی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ہوگی ۔محمد بن سلمان کے ہمراہ آنے والے سعودی وزرا بھی اپنے ہم منصب حکام سے ملیں گے اور مذکورہ شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔سعودیکاروباری شخصیات بھی پاکستانیوں سے ملاقاتیں کریں گی اور دونوں ممالک میں نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ڈھونڈے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں