وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مبینہ نوٹیفکیشن کے مواد کا سختی سے نوٹس لے لیا

سیکرٹری داخلہ فوری طورپر نوٹیفکیشن کی انکوائری کریں ،وزیر اعظم کی ہدایت …وزیراطلاعات فواد چوہدری کا بیان

ہفتہ 16 فروری 2019 15:38

وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مبینہ نوٹیفکیشن کے مواد کا سختی سے نوٹس لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مبینہ نوٹیفکیشن کے مواد کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری داخلہ کو فوری طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ اس نوٹیفکیشن کی انکوائری کریں۔ مبینہ نوٹیفکیشن میں وزارت داخلہ کی جانب سے مخصوص طبقوں اور کلاسز کے حوالے سے جاری کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں