سعودی امداد اور رہائی بارے محمد نوازشریف سے منسوب شائع ہونے والا بیان بے بنیاد اور من گھڑت ہے،مریم اور نگزیب

محمد نواز شریف سے منسوب کرکے بلا تصدیق اور بغیر کسی مستند حوالے کے بیان شائع اور نشرکرنا نامناسب اور قابل افسوس ہے، بیان

ہفتہ 16 فروری 2019 16:09

سعودی امداد اور رہائی بارے محمد نوازشریف سے منسوب شائع ہونے والا بیان بے بنیاد اور من گھڑت ہے،مریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ سعودی امداد اور رہائی کے حوالے سے محمد نوازشریف سے منسوب شائع ہونے والا بیان بے بنیاد اور من گھڑت ہے،محمد نواز شریف سے منسوب کرکے بلا تصدیق اور بغیر کسی مستند حوالے کے بیان شائع اور نشرکرنا نامناسب اور قابل افسوس ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہا کہ سعودی امداد اور رہائی کے حوالے سے محمد نوازشریف سے منسوب شائع ہونے والا بیان بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ محمد نواز شریف سے منسوب کرکے بلا تصدیق اور بغیر کسی مستند حوالے کے بیان شائع اور نشرکرنا نامناسب اور قابل افسوس ہے۔ انہوںن ے کہاکہ میڈیا سے درخواست ہے کہ تصدیق کے بغیر ایسی خبر شائع یا نشر نہ کی جائے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ میاں نوازشریف کے حوالے سے ترجمان کی جاری کردہ خبر ہی مصدقہ تصور ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں