پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی خواجہ سعد رفیق کو بکتر بند میں لانے کی مذمت

سعد رفیق مفرو ر یا دہشتگرد نہیں ، حکمران ایسے روئیے نہ اپنائیں کہ کل ان سے برداشت نہ ہوں،بیان

ہفتہ 16 فروری 2019 16:09

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی خواجہ سعد رفیق کو بکتر بند میں لانے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے خواجہ سعد رفیق کو بکتر بند میں لانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سعد رفیق مفرو ر یا دہشتگرد نہیں ، حکمران ایسے روئیے نہ اپنائیں کہ کل ان سے برداشت نہ ہوں۔ ہفتہ کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ خواجہ سعد رفیق کو بکتر بند میں لانا افسوسناک اور تضحیک آمیز رویہ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ وہ دہشت گرد اور مفرور ملزم نہیں کہ انہیں بکتر بند میں پیش کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنی نالائقیوں اور سیاسی انتقام کی روش سے مجبور ہوکر ایسے کم ظرفی کے اقدام کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ احتساب کریں لیکن کسی کی تضحیک کا کوئی حق اور اختیار کسی کو حاصل نہیں ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ یہ امر حکومتی خوف کی عکاسی کرتاہے، ان کے دماغوں میں موجود تضحیک آمیز روئیے اب حرکتوں میں نظرآرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے ملک کی شبانہ روز خدمت کی ہے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان ریلوے جیسے قومی ادارے کو قدموں پر کھڑا کرنے اور اس کا خسارہ ختم کرنے کے لئے خواجہ سعد رفیق نے مثالی کام کیا ۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ سعدرفیق جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، ان کے ساتھ یہ ناروا قابل افسوس سلوک قبول نہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکمران ایسے روئیے نہ اپنائیں کہ کل ان سے برداشت نہ ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں