بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو کسی صورت ختم کرنے نہیں دینگے ، پاکستان پیپلز پارٹی

غریب خواتین کے ویلفیئر کے ادارے کو ختم کرنے کی سوچ شرمناک ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

ہفتہ 16 فروری 2019 16:09

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو کسی صورت ختم کرنے نہیں دینگے ، پاکستان پیپلز پارٹی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو کسی صورت ختم کرنے نہیں دینگے ۔ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ پہلے شہید بی بی کی تصویر ہٹائی گئی اب پروگرام ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو عالمی سطح پر مانا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نفیسہ شاہ نے کہاکہ غریب خواتین کے ویلفیئر کے ادارے کو ختم کرنے کی سوچ شرمناک ہے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم بی آئی سی پی کو ختم کرنے کا تصور ر بھی نہ کرے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو کسی اور ادارے میں ضم کرنے نہیں دینگے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کا شہید بینظیر سے تعصب بے نقاب ہو رہا ہے ۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کا نام مٹانے والے خود مٹ جائیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں