مشق امن 2019 کے بعد پاک بحریہ اور ترکش نیوی کی باہمی مشق ترگیٹیریزIII کا انعقاد

پی این ایس عالمگیر، اصلت اور میری ٹائم لانگ رینج ایئر کرافٹ نے سمندر میں مشرکہ آپریشنز اور جنگی تدبیروں کی مشق میں حصہ لیا

ہفتہ 16 فروری 2019 16:15

مشق امن 2019 کے بعد پاک بحریہ اور ترکش نیوی کی باہمی مشق ترگیٹیریزIII کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) مشق امن 2019 کے بعد پاک بحریہ اور ترکش نیوی کی باہمی مشق ترگیٹیریزIII کا انعقاد کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطاب قیہ مشق ترگیٹیریز سلسلے کی تیسری مشق ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس سے قبل دو مشقیں پاکستان اور ترکی کے سمندروں میں منعقد کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس عالمگیر، اصلت اور میری ٹائم لانگ رینج ایئر کرافٹ نے سمندر میں مشرکہ آپریشنز اور جنگی تدبیروں کی مشق میں حصہ لیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکش نیوی سال 2007 سے امن مشقوں میں بھی تسلسل کے ساتھ حصہ لے رہی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں