شہباز شریف کی رہائی سے ان کے خلاف ہونے والی سازش بے نقاب ہوگئی، احسن اقبال

جو لوگ ڈیل یا ڈھیل کی باتیں کررہے تھے انہیں علم تھا نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کے خلاف کیسز انتہائی کمزور ہیں، انٹرویو

ہفتہ 16 فروری 2019 16:30

شہباز شریف کی رہائی سے ان کے خلاف ہونے والی سازش بے نقاب ہوگئی، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائی سے ان کے خلاف ہونے والی سازش بے نقاب ہوگئی۔ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے کہا کہ اس سازش کا مقصد شہباز شریف اور پوری اپوزیشن کو دباؤ میں رکھنا تھا تاکہ وہ اپنی آواز بلند نہ کرے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ماضی میں عدالتوں نے ہمارے خلاف فیصلے دئیے تاہم وہی عدالتیں جب انہیں فیصلوں کی مثالیں دیتی ہیں تو کہیں نہ کہیں انہیں شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں ضرور انصاف ملے گا۔نہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف جو کچھ ہوا اٴْس کے پیچھے کچھ سیاسی مقاصد بھی تھے جس کے لیے ہماری جماعت کو مسلسل نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

لیگی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے اور ان کی رہائی سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ ان کے خلاف یہ کیس باالکل بے بنیاد تھا۔احسن اقبال کے مطابق انہیں امید ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی جلد ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ڈیل یا ڈھیل کی باتیں کررہے تھے انہیں علم تھا کہ نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کے خلاف کیسز انتہائی کمزور ہیں اور ایسے بیانات کا مقصد ہی صرف یہ تھا کہ کسی نہ کسی طرح عدالتوں پر دباؤ ڈال کر ہمارے خلاف فیصلے کروائے جائیں۔

اس سوال پر کہ کیا اس ریلیف کی وجہ کہیں مسلم لیگ (ن) کے بیانیے میں کوئی تبدیلی ہے اور شاہد اسی وجہ سے حکومت بھی پریشان دکھائی دیتی ہی تو لیگی رہنما کا کہنا تھا پہلے دن سے ان کی جماعت کا ایک ہی بیانیہ رہا ہے اور ہم نے عدالت کے ہر فیصلے کا احترام میں کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں